Thursday, May 9, 2024

سندھ حکومت نے نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کر دی

سندھ حکومت نے نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کر دی
July 6, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کر دی۔ رپورٹ میں علی زیدی کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔ نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی پبلک ہو گئی۔ رپورٹ میں علی زیدی کے الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔ نثار مورائی نے انکشاف کیا ذوالفقار مرزا کے کہنے پر عزیر بلوچ سے ملا۔ علی زیدی نے الزام لگایا تھا کہ نثارمورائی نے پی پی قیادت کے حکم پر 3 قتل کیے ہیں جبکہ فریال تالپور کے کہنے پر عہدہ دلانے کا کا بھی الزام تھا تاہم پیپلزپارٹی کی قیادت یا فریال تالپور کے کہنے پر عہدہ دلانے کا جےآئی ٹی میں ذکر نہیں۔ رپورٹ کے مطابق نثار مورائی سلطان قمر کے ذریعے بھتہ وصول کراتا تھا، سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار، گلشن حدید میں زمینوں پر قبضے کئے اور 4 کروڑ روپے کمائے، فشریز میں 150 غیر قانونی بھرتیاں بھی کی گئیں۔ شیری رحمٰن نے 92 نیوز کے پروگرام ہوکیا رہا ہے کے دوران کہا علی زیدی نے عجیب وغریب ڈرامہ کھیلا، استعفیٰ تو بنتا ہی ہے۔ انہیں جواب بھی دینا ہوگا، ان کے خلاف عدالت بھی جائیں گے۔ انہوں نے  جعلی دستاویزات پر میڈیا ٹرائل کیا۔ وفاقی وزیر، علی زیدی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے کہا گیم آن ہے، مزید اہم انکشافات کرنے کیلئے آج اہم نیوز کانفرنس کروں گا۔