Thursday, April 25, 2024

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مستحق خاندانوں میں رقم تقسیم کردی

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مستحق خاندانوں میں رقم تقسیم کردی
March 26, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مستحق خاندانوں میں قبل از وقت رقم تقسیم کردی، یونین کونسل اور یونین کمیٹی کی سطح پر امداد دی جائے گی، ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو2کروڑ روپے جاری کردیئے گئے۔

سندھ حکومت  کی طرف سے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق خاندانوں کی قبل از وقت امداد، 94 ہزار خاندانوں کو چھ چھ ہزار روپے دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا،مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاؤنس کی رقم بھی قبل از وقت جاری ہوگئی۔

سندھ بھر میں راشن یونین کونسل اور یونین کمیٹی کی سطح پر تقسیم کیا جائے گا ، ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو 2کروڑ روپےجاری کر دیے گئے،صوبائی وزیر امتیاز شیخ کہتے ہیں  شفاف طریقہ کار کے تحت راشن تقسیم کریں گے۔

وزیراعلی سندھ کے احکامات پر مستحقین زکوۃ میں 60کروڑ روپے جاری کی گئی، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا سندھ حکومت عوام کی مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

سندھ حکومت یونین کونسل کی سطح پر راشن کی تقسیم کیلئے فلاحی اداروں کی مددبھی حاصل کرے گی، یونین کمیٹی دوسرے مرحلے میں ضرورت مندوں کی نشاندہی کرے گی، راشن کے ساتھ نقد رقم بھی مستحق خاندانوں کو دی جائے گی۔