Friday, April 26, 2024

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
July 16, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ میں لاک ڈاؤن میں 15 اگست تک بڑھادیا گیا ہے۔ اس دوران ایسے تمام مقامات بند رہیں گے جہاں شہریوں کے جمع ہونے کا امکان رہتا ہے۔ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 15 اگست تک توسیع کا نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ تعلیمی ادارے، پارکس، عوامی مقامات، شادی اور سینما ہالز کو مزید ایک ماہ تک بند رکھا جائے گا۔ عیدالاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ لاک ڈاؤن کے دوران صبح 6 سے شام 7 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی، اتوار کو گروسری اور فارمیسی کے علاوہ تمام کاروبار پر پابندی ہوگی۔ جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مزید ایک ماہ کیلئے بند رہے گی۔ سندھ میں عیدالاضحیٰ پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی اجازت کے بغیر کھالیں جمع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ رجسٹرڈ مدارس، فلاحی ادارے اور دیگر افراد اجازت لیکر ہی کھالیں جمع کرسکیں گے۔ جبکہ کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔