Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 16 دن کی توسیع کر دی

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 16 دن کی توسیع کر دی
April 15, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 16 دن کی توسیع کر دی۔ کئی شعبوں کو کام کرنے کی اجازت بھی دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برآمدی صنعتوں کو تصدیق کے بعد کام کی اجازت ہو گی۔ کریانہ، میڈیکل اسٹور اور پٹرول پمپ صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔ سندھ میں انٹرسٹی، انٹراسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ عوامی اور کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں گی۔ شاپنگ پلازہ، شادی ہالز اور سینما گھر، تفریحی مقامات بند رہیں گے ۔ خیبر پختونخوا میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے آج صوبائی ٹاسک فورس، کابینہ اجلاس بھی طلب کر لیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی، سیاسی، سماجی، مذہبی تقاریب اور اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔