Sunday, May 12, 2024

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سخت کردیا، تمام کاروباری سرگرمیاں معطل

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سخت کردیا، تمام کاروباری سرگرمیاں معطل
April 10, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سخت کردیا، تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں، شہریوں کو کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مساجد میں نماز جمعہ میں صرف پیش امام، مؤذن اور خدام شریک ہوئے، حکومت اور علمائے کرام کی پنجاب سمیت ملک بھر میں شہریوں سے گھروں میں نماز ادا کرنے کی اپیل کردی گئی تھی۔ کراچی پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ضروری طور پر نکلنے والے افراد کی گرفتاریاں روکنے کی تجویز زیر غور ہے، غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے والے افراد کا چلان کیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر بھر میں تعینات افسران خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف بھاری جرمانہ عائد کریں گے، سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام کو سفارش جلد ارسال کردی جائے گی، بڑھتی ہوئی گرفتاریوں کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔