Friday, April 26, 2024

سندھ حکومت نے قیدیوں کو چھوڑا تو واپس کیسے لائینگے، چیف جسٹس

سندھ حکومت نے قیدیوں کو چھوڑا تو واپس کیسے لائینگے، چیف جسٹس
April 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ قیدیوں کی ضمانتوں اور رہائی کا فیصلہ آج جاری کرے گی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ قیدیوں کی رہائی کا نہیں۔ دیکھنا ہے حکومت کورونا سے کیسے نمٹ رہی ہے ،صرف میٹنگ میٹنگ ہورہی ہیں۔زمین پر کچھ بھی کام نہیں ہورہا۔ سپریم کورٹ میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب جیل میں کوروناوائرس کا مریض سامنے آیا ہےاس پر جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ان حالات میں تحفظ کےایس اوپیز بنانا ہوں گے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جیل کےحالات کا گھرسےموازنہ نہیں کر سکتے، معلوم ہے کہ ہائیکورٹ کے پاس ازخود نوٹس کا اختیارنہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سندھ ہائی کورٹ کے آڈر سے معلوم نہیں کون کون سے قیدی باہر آگئے؟، سندھ حکومت نے قیدیوں کو چھوڑا تو قیدیوں واپس کیسے لائینگے۔ وزارت انسانی حقوق حکومت کے موقف سے ہٹ کر موقف نہیں اپنا سکتی۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  تفتان، چمن اورطورخم بارڈرپر قرنطینہ کیے گئے، تینوں مقامات پر لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سندھ حکومت نے اٹارنی جنرل کے مؤقف کی تائیدکردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قانون نےایسی ضمانتوں کا اختیار صرف سپریم کورٹ کو ہی دیا ہے، قیدیوں کی ضمانتوں اور رہائی کا فیصلہ آج جاری کر دیا جائے گا، باقی معاملات پر فیصلہ کل جاری کیا جائے گا۔