Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت نے عوام کو مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کیا ، شبلی فراز

سندھ حکومت نے عوام کو مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کیا ، شبلی فراز
November 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے سندھ حکومت نے عوام کو مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد شبلی فراز نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد نکات پر غور کیا گیا۔ گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سندھ میں گندم بروقت ریلیز نہ کرنے پر بحران پیدا ہوا۔ پنجاب اور سندھ سب سے زیادہ گندم پیدا کرتے ہیں۔ وزیراعظم چاہتے ہیں آٹے سمیت اشیا کی قیمتیں نہ بڑھیں۔ گندم کی امدادی قیمت بڑھنے سے عوام اور کاشتکار خوش ہوں گے۔ مستحق افراد تک سبسڈی کا فائدہ پہنچانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ گندم اگر مزید مہنگی کی تو روٹی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔