Friday, March 29, 2024

سندھ حکومت نے عمر رسیدہ بیمار قیدیوں کی رہائی کی سمری تیار کر لی

سندھ حکومت نے عمر رسیدہ بیمار قیدیوں کی رہائی کی سمری تیار کر لی
October 31, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے عمررسیدہ بیمار قیدیوں کی رہائی کی سمری تیار کر لی ، عمرقید کی سزا پانے والے وہ قیدی جنہوں نے 15 سال سزا کاٹ لی ہے، ان کی رہائی پر بھی غور کیا جا رہا ہے، حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔ عمررسیدہ بیمار قیدیوں کی رہائی کے لیے جیل سپریڈینٹ تحریری سفارش آئٰی جیل کو بھیجیں گے ، عمر قید کی سزا پانے والے وہ قیدی جنہوں نے پندرہ سال کی سزا کاٹ لی ان کی رہائی پر بھی غورکیاجارہاہے۔ جیل مینوئل کی شق 140 کے تحت قیدیوں کی پری میچور رہائی ہوگی ، محکمہ جیل خانہ جات نے 300 قیدیوں کی نشاندہی کی ہے۔ ایسے قیدی جو آئندہ جرم نہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ان کی درخواستیں قابل غور ہوں گی ، سنگین نوعیت کے جرائم دہشتگردی کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدیوں پراسکا اطلاق نہیں ہوگا۔ تاہم سیاسی نوعیت کے مقدمات میں قیدملزمان اس ایکٹ سے فائدہ نہیں لے سکیں گے۔