Friday, March 29, 2024

سندھ حکومت نے صوبے میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دیدی

سندھ حکومت نے صوبے میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دیدی
July 15, 2020
کراچی ( 92 نیوز ) سندھ حکومت نے صوبے  میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی،  جبکہ منڈیوں کے منتظمین پر لازم ہوگا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات پر عمل کروائیں ۔ وفاقی حکومت نے صوبوں کو تجویز دی ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر گلی محلوں ،آبادیوں میں جانوروں کی قربانی سے گریز کیا جائے اور کھلے میدانوں کو قربانی کے جانور ذبح کرنے کیلئے مختص کیا جائے قصابوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی بھی تجویزہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ حکومت نے  ایس او پیز کے تحت  سندھ بھر میں مویشی منڈیا کھولنے کی اجازت دیدی ،منتظمین ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا گلی گلی جانور ذبح کرنے سے بیماری پھیلیں گی ، جبکہ یونین کونسل میں جانوروں کے ذبح کرنے کے لیے جگہ مختص کی جائے گی ۔ مویشی منڈیوں میں بچوں کے داخلےپر پابندی ہو گی اور کورونا ٹیسٹ کیلئے موبائل ٹیمیں  تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ عیدالاضحی کے موقع پر کوروناوائرس کی روک تھام وفاق  اور صوبوں کے لئے بڑا چیلنج بن گئی ، وفاقی حکومت نےتجویز دی کہ گلی محلوں میں جانوروں کی قربانی نہ کی جائے، اور قصابوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے ۔ وفاقی حکومت نے تجویز دی ہے کہ 60 سے 80 فیصد الکوحل ملا سینیٹائزر استعمال کیا جائے ، جبکہ جانوروں کی قربانی کے دوران رش لگانے سےگریز کیاجائے  ۔ وفاقی حکومت کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ نماز عید کے دوران آنے والے ہرفرد کی تھرمل ۔ اسکریننگ کی جائے اور الگ الگ داخلی وخارجی راستوں کا تعین کیاجائے