Friday, April 26, 2024

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا
March 22, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ، آج رات سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ذرائع  کےمطابق وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ آج لاک ڈاؤن کا باضابطہ اعلان کریں گے، لاک ڈاؤن کے تحت تمام نجی وسرکاری اور کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

پاکستان میں کورونا کےوارجاری ہیں ، سندھ، بلوچستان اورپنجاب میں نئے کیسز رپورٹ ہو گئے ،  مجموعی تعداد 666 ہوگئی۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 357 ، پنجاب میں  137، بلوچستان میں 104مریض، گلگت بلتستان میں30،خیبرپختونخوا میں 27متاثرین ہیں۔

وزیر اعظم کے   معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کہتے ہیں24گھنٹوں میں600مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک کورونا وائرس کے 5متاثرین صحت یاب اور تین جاں بحق ہوچکے ہیں۔