Thursday, March 28, 2024

سندھ حکومت نے صوبائی محتسب پیر علی شاہ کو عہدے سے ہٹادیا

سندھ حکومت نے صوبائی محتسب پیر علی شاہ کو عہدے سے ہٹادیا
March 7, 2017
کراچی(92نیوز) سپریم کورٹ کے حکم پر  سندھ حکومت نے صوبائی محتسب پیر علی شاہ کو عہدے سے ہٹادیا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے نوٹی فکیشن عدالت میں پیش کردیا، سپریم کورٹ نے صوبائی محتسب میں 2013میں کی گئی بھرتیوں سے متعلق انکوائری کرنے کاحکم دے دیا ۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صوبائی محتسب برائے تحفظ ورکنگ ویمن پیر علی شاہ کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سندھ حکومت نے صوبائی محتسب پیر علی شاہ کو عہدے سے ہٹادیا ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے نوٹی فکیشن پیش کردیا۔ سپریم کورٹ نے 2013میں کی گئی بھرتیوں سے متعلق انکوائری کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ تین ہفتوں میں صوبائی محتسب برائے پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ ورک پلیسز تقرر کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا صوبائی محتسب پیر علی شاہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے اپنے بیٹے ،بیٹی اور رشتے داروں کو بھرتی کیا اور میرٹ پر بھرتی ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کردیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ خانہ پری کیلئے اشتہار چھاپ دئیے گئے بظاہر لگتا ہے لوگ منتخب کئے جاچکے تھے، کام کرنے والی خواتین کو تحفظ دینے والے ادارے کایہ حال ہے ،جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید ریمارکس دیے کہ پیسہ عوام کاہے کھاؤ پیو عیش کرو، ایسے دو تین لوگوں کو بند کردیں تو سب سیدھے ہوجائیں گے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی ۔