Tuesday, April 23, 2024

سندھ حکومت نے سیف سٹی منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنیکی منظوری دیدی

سندھ حکومت نے سیف سٹی منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنیکی منظوری دیدی
December 14, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے کراچی سیف سٹی منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنیکی منظوری دے دی۔ پہلے مرحلے میں ایئرپورٹ سے لیکر ریڈ زون تک کراچی سیف سٹی پائلیٹ پروجیکٹ پر کام شروع ہو گا۔ نائنٹی ٹؤنیوز کو موصول دستاویزات کےمطابق کراچی سیف سٹی این آر ٹی سی کے تعاون سے مکمل ہو گا۔ سیف سٹی منصوبہ مکمل کرنے کے لیے نجی شعبے اور نادرا سے مدد نہیں لی جائیگی۔ دستاویزات کےمطابق کراچی سیف سٹی منصوبے کے لیے چائینہ بھی مالی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ سیف سٹی پائلیٹ پروجیکٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے کے ساتھ ساتھ رینجرز، ایف سی، پولیس بھی فوری طور پر ریسپانس کریگی۔ کراچی سیف سٹی میں فائیربریگیڈ اور ایمبولینس بھی اسٹینڈ بائے ہونگے ۔ کراچی سیف سٹی میں سائبر سیکیورٹی ڈویزن بھی سرگرم ہو گا۔