Sunday, September 8, 2024

سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں چارماہ کی توسیع کر دی

سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں چارماہ کی توسیع کر دی
August 8, 2015
کراچی(92نیوز)حکومت سندھ نے رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی ہے خصوصی اختیارات کے تحت  رینجرز کو کراچی میں چار سنگین جرائم میں چھاپے ، گرفتاری اور تفتیش کرسکتی ہے ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز کو یہ اختیارات انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت کراچی میں دیئے گئے ہیں،رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت  ہفتے کی شب بارہ بجے ختم ہو رہی تھی ۔ رینجرز کے خصوصی اختیارات کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ رینجرز اسی جذبے سے کام کرتی رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کو دیئے خصوصی اختیارات کی توثیق پیر کے روز سندھ اسمبلی سے بھی کرائی جائے گی ۔ اے ٹی اے فور ترمیمی کے تحت  بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ  اغوابرائے تاوان اور دہشتگردی جیسے سنگین جرائم میں رینجرز  کہیں بھی بغیر وارنٹ چھاپہ  مار کر گرفتاری اور تفتیش کرسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ  رینجرز کو یہ خصوصی اختیارات ستمبر دو ہزار تیرہ میں کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد دیئے گئے تھے ۔