Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے سروس کی اجازت دیدی

سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے سروس کی اجازت دیدی
May 12, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کو ٹیک اوے سروس کی اجازت دیدی۔ ٹیبل سروس کی اجازت نہیں ہو گی۔

وزیر اعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ سندھ حکومت نے ریسٹورینٹس کو ٹیک اوے سروس کی اجازت دیدی۔ تمام ہوٹلز ، ریسٹورینٹس کو ٹیبل سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت  کی کہ ایکسپو  ویکسینیشن  سینٹر عید کے دوران کھلا رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال عید الفطر  20 مئی 2020 کو ہوئی تھی۔ عید پر لوگوں کا ملنا جلنا بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے 30 فیصد کیسز بڑھ گئے تھے۔ گذشتہ رمضان کے پہلے ہفتے  میں 12.57 فیصد کیسز اور 44 اموات ہوئیں۔ رمضان کے دوسرے ہفتے میں 14.34 فیصد کیسز اور 50 اموات ہوئیں۔ رمضان کے تیسرے ہفتے  میں 15.49 فیصد کیسز اور 79 اموات ہوئیں۔ رمضان المبارک کے چوتھے ہفتے میں 16.99 فیصد کیسز اور 77 اموات ہوئیں۔ اس سال رمضان 2021 کی صورتحال میں اس رمضان کے پہلے ہفتے میں 4.71 فیصد کیسز اور 23 اموات ہوئیں۔ دوسرے ہفتے میں 6.31 فیصد کیسز اور 43 اموات ہوئیں۔ تیسرے ہفتے میں 6.96 فیصد کیسز اور 62 اموات ہوئیں۔ چوتھے ہفتے میں 7.08 فیصد کیسز اور 64 اموات ہوئیں۔ لوگ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو صورتحال پھر عید کے بعد خراب ہو جائے گی۔