Thursday, April 25, 2024

سندھ حکومت نے تمام سرکاری دفاتر 18 روز کیلئے بند کر دیے

سندھ حکومت نے تمام سرکاری دفاتر 18 روز کیلئے بند کر دیے
March 19, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے  کورونا وائرس کے سبب  غیر معمولی صورتحال کے باعث گزشتہ  چالیس سال میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام سرکاری دفاتر کو 18 روزکے لیے بند کردیا گیا، سرکاری ملازمین گھروں میں رہیں گے ، لازمی سروس کے اداروں میں سرکاری تعطیلات کا اطلاق نہیں ہوگا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پاکستان میں  سندھ  سب سے زیادہ متاثر ہے ،  صوبائی حکومت نے بھی غیر معمولی حالات کا اعلان کردیا ۔ پہلی مرتبہ وبائی امراض ایکٹ کا نفاذ  ہوگیا ،گزشتہ چالیس  سالوں میں پہلی مرتبہ سرکاری دفاتر کو بند اور تمام صوبائی  ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیاگیا  ۔ چیف سیکریٹری سندھ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ کے 25محکموں ان کے ذیلی وضلعی دفاتر اورخودمختار  کارپوریشنز 19مارچ سے 3اپریل تک بند رہیں گے بلدیات ،  صحت،داخلہ خزانہ جیل خانہ جات ، پبلک ہیلتھ انجینئر