Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کر دیا
September 17, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے رواں مالی سال کے مزید نو ماہ کیلئے بجٹ تجاویز پیش کر دیں۔ سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلی سندھ نے اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سے ہمیشہ کم پیسہ ملتے ہیں۔ گذشتہ برس بھی اننچاس ارب روپ کم ملے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیات بجٹ  میں کمی کا اعلان کر دیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت، تعلیم، پانی ، سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو ترجیح دے رے ہیں تاکہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے۔ دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں بڑھتے ہوئے اسڑیٹ کرائم اور پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھائے اور نعرے لگائے۔ متحدہ قومی  موومنٹ کا مطالبہ تھا کہ اسڑیٹ کرائم پر قابو پایا جائے اور شہر میں پانی کی فراہمی کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔