Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کردیا
September 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کردیا ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سے گزشتہ سال 49 ارب روپے کم ملے، سندھ حکومت صحت، تعلیم، پانی، سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو ترجیح دے رہی ہے، دوسری طرف ایم کیوایم نے کراچی کے مسائل پر اسمبلی میں احتجاج کیا۔ وزیراعلی سندھ نے اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی سے ہمیشہ کم پیسہ ملتے ہیں ، گذشتہ برس بھی 49 ارب روپ کم ملے ، وزیراعلی سندھ نے ترقیات بجٹ  میں کمی کااعلان کردیا۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ صحت،تعلیم،پانی سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو ترجیح دے رے ہیں تاکہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے۔ متحدہ قومی موومنٹ نےکراچی  میں بڑھتے ہوئے اسڑیٹ کرائم اور پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا پلے کارڈز اٹھائے اور نعرے لگائے۔ متحدہ قومی  موومنٹ کا مطالبہ تھاکہ اسڑیٹ کرائم پرقابوپایاجائےاورشہر میں پانی کی فراہمی کےمنصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔