Friday, May 17, 2024

سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو دئیے گئے 39 ارب پر سوال اٹھا دیا

سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو دئیے گئے 39 ارب پر سوال اٹھا دیا
April 30, 2019
 کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی شہری حکومت پھر آمنے سامنے آ گئی۔ سندھ حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو دئیے گئے 39 ارب پر سوال اٹھا دیا۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا بلدیہ عظمیٰ کراچی کو سندھ حکومت نے 39 ارب روپے دئیے ۔ ایم کیو ایم آئے دن اختیارات نہ ہونے کا رونا روتی ہے، لیکن میئر وسیم اختر کو دیے گئے فنڈز کراچی میں استعمال ہوتے دکھائی نہیں دیے جبکہ سندھ حکومت نے 8 ارب روپے سے شارع فیصل، کلفٹن، کورنگی اور لانڈھی کی سڑکیں بنائیں ۔ مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ کیا عباسی شہید اسپتال میں دوائیاں ملتی ہیں ؟ ایم کیوایم رہنماء تک کراچی کی عوام کے سامنے مگرمچھ کےآنسو بہاتے رہیں گے ۔