Friday, March 29, 2024

سندھ حکومت نے ایس او پی کے تحت جمعۃ الوداع اور عید کی نماز کی اجازت دے دی

سندھ حکومت نے ایس او پی کے تحت جمعۃ الوداع اور عید کی نماز کی اجازت دے دی
May 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے 27 ویں رمضان المبارک، جمعۃ الوداع اور نماز عید الفطر کے اجتماع کی اجازت دے دی تاہم 20 نکات پر عمل کرنا ہو گا۔ وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا نماز عید کیلئے کھلے میدانوں اور پارکس کی نشاندہی کی جائے گ ۔ اگر نمازیوں کی تعداد زیادہ ہو گی تو ایک  ہی جگہ پر ایک سے زائد مرتبہ نماز ادا کی جائے گی۔ وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے کہا اگر وفاق اجازت دے تو سندھ حکومت صوبہ بھر میں کاروباری اوقات میں اضافہ کرنے پر تیار ہے۔ ناصر شاہ نے سندھ میں گورنر راج کے مطالبے پر کہا یہ ان کی قدیمی خواہش ہے کیونکہ ان کو ساری خرابیاں سندھ میں نظر آتی ہیں۔ سعید غنی نے بھی سندھ حکومت پر پی ٹی آئی ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا کہا دو چار عقل سے پیدل ہیں ان  کی باتوں کو ان کے اپنے لیڈرز اہمیت نہیں دیتے۔ مرتضیٰ وہاب نے ارسا میں صوبوں کے نمائندوں کو یکطرفہ پر تبدیل کرنے پر کہا اس پر وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگر فیصلہ تبدیل نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔