Thursday, April 25, 2024

سندھ حکومت نے اپنے لاڈلے منظور قادر کی سرپرستی سے ہاتھ کھینچ لیا

سندھ حکومت نے اپنے لاڈلے منظور قادر کی سرپرستی سے ہاتھ کھینچ لیا
October 29, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ حکومت نے اپنے لاڈلے منظور قادر کاکا سے نظریں پھیر لیں منظور قادر کا دفتری اور خاندانی ریکارڈ، جائیداد کی تفصیلات نیب کے حوالےکردیں جبکہ حکومتی سرپرستی ختم ہونے پر منظور قادر کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نے اپنے لاڈلے منظور قادر کاکا سے نظریں پھیر لیں، اس کا دفتری اور خاندانی ریکارڈ نیب کے حوالےکردیا ، منظور قادر اور اس کے خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی نیب کے سپردکردی گئیں جبکہ  حکومتی سرپرستی ختم ہونے پر منظور قادر کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا۔