Friday, April 19, 2024

سندھ حکومت نے آن لائن کاروبار کی اجازت دیدی

سندھ حکومت نے آن لائن کاروبار کی اجازت دیدی
April 25, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت نے آن لائن کاروبار کی اجازت دیدی ، دکاندار آن لائن یا فون پر آرڈر وصول کر کے ڈیلیوری کر سکیں گے ۔

سندھ حکومت کی جانب سے آن لائن کاروبار کی اجازت دی گئی مگر ساتھ ہی کسی بھی مارکیٹ میں دکان کھولنے یا شٹر اٹھانے کی اجازت نہیں  دی ۔

 آن لائن کاروبار کے اوقات کارصبح نو سے دوپہر تین بجے تک ہو گا۔ ملازمین کایومیہ بنیادوں پر طبی معائنے کا ریکارڈ رکھاجائیگا۔