Friday, May 3, 2024

11 سال بعد سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

11 سال بعد سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل
September 29, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے گیارہ سال بعد سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں جے آئی ٹی سانحہ بارہ مئی کے اے کلاس کیے گیے مقدمات اور اسمیں نامزد ملزمان کو تلاش بھی کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل برانچ سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز رینجرز افسران اور چار دیگر انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران بھی سانحہ بارہ مئی کی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے۔ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کو سانحہ بارہ مئی اور اس سے جڑے تمام مقدمات کے ازسرنو جائزے اور اے کلاس مقدمات کی تحقیقات کا بھی ٹاسک دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی دو ہفتوں میں رپورٹ مرتب کر کے عدالت عالیہ اور محکمہ داخلہ میں جمع کرائے گی۔