Sunday, September 8, 2024

سندھ حکومت نہیں چاہتی کراچی ترقی کرے اور عوام سکھ کا سانس لے،وسیم اختر

سندھ حکومت نہیں چاہتی کراچی ترقی کرے اور عوام سکھ کا سانس لے،وسیم اختر
March 10, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ کراچی ترقی کرے اور عوام سکھ کا سانس لے۔ تفصیلات کےمطابق خورشید بیگم ہال میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت منتخب نمائندوں کو کام سے روکا جارہا ہےتعاون نہ کرنے کی بھی حد ہوتی ہے ایم کیو ایم نے شہر کو صاف کرنے کا اعلان کیا ہے اور تمام تیاریاں بھی کررکھی ہیں۔ حکومت سندھ کی کراچی دشمن پالیسی ہےلیکن ایم کیو ایم کو مشینری کرائے پر بھی حاصل کرکے صفائی مہم چلانی پڑی تو لیں گے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ پورا شہر کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے سیوریج کا نظام بھی تباہ ہےلوگ شہر کو صاف کرنا چاہتے ہیں اور سندھ حکومت آڑے آرہی ہے۔