Monday, September 16, 2024

سندھ حکومت لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ترمیمی بل میں پھر ترمیم کریگی !!! 25 سال سے کم عمر افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہو گی

سندھ حکومت لوکل گورنمنٹ آرڈیننس ترمیمی بل میں پھر ترمیم کریگی !!! 25 سال سے کم عمر افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہو گی
August 12, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس ترمیمی بل میں پھر ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پچیس سال سے کم عمر افراد بھی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔ ہر یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ہوں گے۔ 4 جرنل ممبر ہونگے، دو خواتین ممبر ،ایک لیبر ممبر، ایک یوتھ ممبر اور غیر مسلم ممبر بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس میں پہلے بھی ترامیم کی جا چکی ہیں جس کے بعدیونین کونسل میں اراکان کی تعداد 12 کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل خاتون کی پہلے ایک نشست تھی، اب 2 کر دی گئی ہے۔ خواتین کا مجموعی کوٹہ2 سے بڑھا کر33 کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔