Saturday, April 27, 2024

سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن آج سے تقسیم کرے گی

سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن آج سے تقسیم کرے گی
April 3, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن آج سے تقسیم کرے گی، صوبے بھر میں غریبوں کے گھروں میں امدادی سامان پہنچانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر امتیاز شیخ کہتے ہیں آج سے صوبے بھر میں راشن تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔ غریبوں کے گھروں میں امدادی سامان پہنچانے بارے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور یونین کمیٹیوں کی مدد سے راشن تقسیم کیا جائے گا، تمام ارکان اسمبلی کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔