Thursday, May 9, 2024

سندھ حکومت سے مذاکرات، تاجروں نے دکانیں 8 بجے تک کھولنے کا اعلان واپس لے لیا

سندھ حکومت سے مذاکرات، تاجروں نے دکانیں 8 بجے تک کھولنے کا اعلان واپس لے لیا
June 5, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رات آٹھ بجے تک مارکیٹیں کھولنے کا معاملہ پیر تک ٹل گیا، تاجروں نے سندھ حکومت سے طویل مذاکرات کے بعد احتجاج کا فیصلہ موخر کردیا۔ وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے تاجروں کو تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

کراچی میں تاجروں کی دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولنے کی دھمکی، معاملہ پیر تک ٹل گیا۔

سندھ حکومت کی درخواست پر تاجروں نے احتجاج موخر کردیا۔۔۔
وزیر بلدیات ناصر شاہ نے تاجروں کوتمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ناصرشاہ نے اعلان واپس لینے پر تاجروں سے اظہار تشکر کیا۔۔۔
بولے بہت سے لوگ کہتے ہیں ہم فیصلوں پر عمل کروائیں مذاکرات نہ کریں۔ تاجروں کی مشکلات سے آگاہ ہیں، پیرکو انکے مطالبات پرغورکریں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دوکانیں چھ بجے ہی بند کرنا ہونگی۔

اس سے پہلے کمشنر ہائوس میں ناصر شاہ نے تاجروں سے طویل مذاکرات کیے۔ صوبائی وزیر نے تاجروں کے تحفظات ، مطالبات سنے اور انکے حل کی یقین دہانی کرائی۔

انکا کہنا تھااین سی او سی کے اجلاس میں تاجروں کے تحفظات رکھیں گے۔ ہم نے سب کوبچانے کیلئے سخت فیصلے کیے۔

پولیس کی جانب سے تاجروں کو پیش آنے والی مشکلات پرانکا کہنا تھاپولیس اور انتظامیہ کوآگاہ کردیا، آئندہ شکایات آنے پر ایکشن لیا جائے گا۔

وزیربلدیات سندھ نےکہا کہ این سی او سی کی جانب سے ہمیں کہا گیا کہ آپ کے صوبے میں کیسز زیادہ ہیں۔ ہم نے صرف این سی او سی کے فیصلے پر عمل کیا۔