Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت سانحہ جیکب آباد کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرئے : آصف زرداری

سندھ حکومت سانحہ جیکب آباد کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرئے : آصف زرداری
October 24, 2015
کراچی(92نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ جیکب آباد سانحہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سندھ حکومت کوہدایت کی ہے کہ وہ سانحہ جیکب آباد کے متاثرین کی مدد کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھارکھے، وزیر اعلٰی سندھ تمام معاملات کی نگرانی خود کریں،سابق صدر نے پیپلز پارٹی کے ایم این ایز، ایم اپی ایز اور رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ جیکب آباد دھماکے کے متاثرین کے پاس جا کر ان کا دکھ بانٹیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے،اور وہ تمام زخمی جو  اسپتالوں میں زیر علاج ہیں انھیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔