Sunday, September 8, 2024

سندھ حکومت بتائے کون سا قانون ہے جو ویکسین خریدنے سے روکتا ہے، اسد عمر

سندھ حکومت بتائے کون سا قانون ہے جو ویکسین خریدنے سے روکتا ہے، اسد عمر
January 2, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے سندھ حکومت بتائے کون سا قانون ہے جو اپنے شہریوں کے دفاع کیلئے ویکسین خریدنے سے روکتا ہے۔

اسد عمر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 250 ارب روپے وفاقی حکومت نے ویکسینیشن پر خرچ کیے۔ بلاول کی ہمشیرہ کہتی ہیں کہ وفاق نے صوبائی حکومت پر پابندی عائد کی ہوئی کہ وہ ویکسین خرید سکے۔ اگر ایسا کوئی قانون ہے تو ہم اسے فی الفور بدل لیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کورونا کے معاملے میں صوبے بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ اومی کرون کے واضح آثار نظر آرہے ہیں، ۔ 7 کروڑ 50 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی۔

 وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا وزیر اعظم کے احکامات کے عین مطابق پاکستانیوں کی صحت کا خیال کریں۔ واضح نشانات ہیں کہ اومی کرون کی پانچویں لہر شروع ہونے جا رہی ہے۔ تمام شہری ماسک پہنیں اور سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔ انہوں نے کہا سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

مزید بولے سندھ کے عوام جب مہنگا آٹا خرید رہے تھے، اس وقت سندھ میں گندم چوری ہورہی تھی۔ سندھ میں آٹے کی قیمت پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ سندھ میں 20 ارب روپے کی گندم چوہے کھا گئے۔ پیپلزپارٹی والے بتائیں کہ سندھ کی گندم انسانی نوعیت کے چوہے کھا گئے یا پھر یہ فالودے اور ربڑی والے جیسے تھے۔