Tuesday, April 23, 2024

سندھ حکومت اپنے کلین وزرا کی وجہ سے آئی جی کو فارغ کرنے کی جلدی میں ہے ،حلیم عادل

سندھ حکومت اپنے کلین وزرا کی وجہ سے آئی جی کو فارغ کرنے کی جلدی میں ہے ،حلیم عادل
January 21, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے کلین وزراء کی وجہ سے آئی جی سندھ کو فارغ کرنے کی جلدی میں ہے ۔ کراچی میں  گفتگو کرتے ہوئے  رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ایک اور غیر قانونی کام کیا ہے ، سندھ حکومت کو کیا خوف و خدشہ ہے ، سندھ کابینہ کے دو ارکان کا کچا چٹھہ  سامنے آچکا ہے ، انہیں خدشہ ہےکہ مزید نہ بےنقاب ہوجائیں،آئی جی سندھ کےلیےکسی نام پر ہمیں اختلاف نہیں۔ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اعتراض طریقہ کار پر ہے ، کل سندھ حکومت نے عدالت میں کہا کہ ہم وفاق کی مشاورت کا انتظار کر رہے ہیں ۔