Thursday, March 28, 2024

سندھ حکومت اپنی نااہلی کے باعث کورونا وائرس کو پھیلا رہی ہے ، فیصل واوڈا

سندھ حکومت اپنی نااہلی کے باعث کورونا وائرس کو پھیلا رہی ہے ، فیصل واوڈا
April 12, 2020
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل  فیصل واوڈا نے کہا سندھ حکومت اپنی نااہلی کے باعث کورونا وائرس کو پھیلا رہی ہے۔ ستر لوگ سنبھال نہیں سکی ، سات لاکھ کیسے سنبھالے گی۔ فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کی نااہلی سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ مستحقین میں بھی ہم  اپنی مدد آپ کے تحت راشن بانٹ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی بھی سندھ میں صحت کی ناکافی سہولیات پر صوبائی حکومت پر خوب گرجے اور کہا پیپلزپارٹی 12 سالوں میں ایک اچھا اسپتال نہیں بنا سکی۔ بالائی سندھ میں صرف دو آئسولیشن کی سینٹرز ہیں۔ فردوس شمیم  نقوی کہنے لگے مستحقین میں راشن کی تقسیم کیلئے سندھ حکومت نے چھ ارب روپے مختص کیے مگر وہ راشن کہاں تقسیم ہوا کچھ پتہ  نہیں۔ فردوس شمیم  نے مزید کہا کہ ہم نے سندھ حکومت  کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر رضامندی کا اظہار اس شرط پر کیا تھا کہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔