Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت الزامات کی بجائے مسائل کی حل پر توجہ دے ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

سندھ حکومت الزامات کی بجائے مسائل کی حل پر توجہ دے ، پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
June 14, 2020
کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت صوبائی کارڈ کھیل رہی ہے۔ جہالت کی باتیں اب بند کریں۔ الزامات کی بجائے مسائل کی حل پر توجہ دے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں دھواں دھار پریس کانفرنس کی۔ فردوس شمیم نقوی نے اغوا برائے تاوان میں ملوث سردار تیغوخان کی سرپرستی کا الزام صوبائی وزیر امتیاز شیخ پر لگا دیا اور کہا کہ اگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار سردار تیغو خان ہوں گے ۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ رونا بند کریں اور جواب دیں کہ عوام کیلئے کیا کام کیے ۔ حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ کورونا فنڈ کی رقم وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزین و آرائش پر خرچ کی جارہی ہے ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا ٹڈی دل کے نام پر ملنے والے بجٹ سے گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔