Tuesday, May 14, 2024

سندھ حکومت آٹے کے مصنوعی بحران کیخلاف ایکشن میں آگئی

سندھ حکومت آٹے کے مصنوعی بحران کیخلاف ایکشن میں آگئی
January 21, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ حکومت آٹے کے مصنوعی بحران کیخلاف ایکشن میں آگئی،  مصنوعی بحران کو کنٹرول کرنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چھاپہ مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پاسکو سے بھی مزید گندم خریدی جائے گی۔ سندھ میں گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران  ہے ، سرکاری نرخ پر آٹا کہیں دستیاب نہیں  ، سرکاری گوداموں میں تین لاکھ ٹن سے زائد گندم موجود ہے  مگر کراچی سے کشمور تک پھر آٹے کا بحران ہے ۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں بتایاگیا کہ کراچی کو ہرماہ ایک لاکھ تیس ہزار ٹن گندم درکار ہے ، دیگر شہروں میں بھی طلب زیادہے ، فیصلہ ہوا کہ پاسکو سے مزید گندم خریدی جائے گی ۔ پندرہ مارچ تک سرکاری قیمتو ں پر فلورملزکو گندم کی ترسیل جاری رہے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئےکہاکہ جن نجی گوداموں میں گندم اور آٹا ذخیرہ کیاگیا ہے ، وہ مارکیٹ میں لایاجائے اور قانون کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کو چند روز کے دوران 75ہزارجبکہ حیدرآباد میں بارہ ہزار بیگز گندم فراہم کی گئی ہے ، وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ آٹے کی قیمت میں استحکام لانے کے لیے تین روز مزید لگیں گے۔