Thursday, May 9, 2024

سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع

سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع
August 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب اورکشمیر کے بعض اضلاع میں بھی تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے۔ اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان میں بعض مقامات پرموسلادھاربارش بھی متوقع ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جس کے پیش نظر تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔