Thursday, March 28, 2024

سندھ تاجر اتحاد نے دکانیں شام چھ بجے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

سندھ تاجر اتحاد نے دکانیں شام چھ بجے بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا
November 26, 2020

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجروں نے رات 10 بجے تک دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن واپس لینے کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ۔

چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کراچی میں اچانک سندھ حکومت کا ڈنڈا چل جاتا ہے۔ جمعہ کو کسی صورت کاروبار بند نہیں کریں گے۔ اگر زبردستی کی گئی تو سندھ حکومت ذمہ دار ہو گی۔ تاجر دھرنا دے دیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وفاق کو اختیارات لینے کیلئے قانون سازی کرکے فوری فیصلے کرنے ہوں گے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا سندھ حکومت نے کبھی بھی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو اہمیت نہیں دی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں سندھو دیش حکومت کا قبضہ ہے۔ اب کراچی کے لوگ کورونا وائرس کے بچاؤ کیلئے خود فیصلہ کریں گے ۔