Friday, April 19, 2024

سندھ بینک کے 1700 سے زائد اکاﺅنٹ ہولڈرز کو ڈیڑھ ماہ بعد بھی چیک بکس نہ مل سکیں

سندھ بینک کے 1700 سے زائد اکاﺅنٹ ہولڈرز کو ڈیڑھ ماہ بعد بھی چیک بکس نہ مل سکیں
June 20, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ بینک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے کے ایم سی ملازمین کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا۔ سندھ کے سرکاری ادارے سندھ بینک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے کراچی میونسپل کارپوریشن کے ایم سی ملازمین کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کے ایم سی ملازمین کو ملک کے بڑے نجی بینک میں پہلے سے موجود اکاونٹس ختم کروا کے سندھ بینک میں اکاونٹس کھلوانے پر مجبور کیا گیا۔ سرکاری دباو میں آ کر سترہ سو سے زائد ملازمین نے نہ چاہتے ہوئے بھی سندھ بینک میں اکاونٹس کھلوائے تاہم ڈیڑھ ماہ گزرجانے کے باوجود ان ملازمین کو چیک بک فراہم نہ کی گئی، تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک جاپہنچی ہے۔