Friday, May 17, 2024

سندھ بھرکے سوئی گیس صارفین کے بل اضافی آنے لگے

سندھ بھرکے سوئی گیس صارفین کے بل اضافی آنے لگے
April 6, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر کےگیس صارفین کےبل بھی اضافی آنے لگے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی اضافی چارجز لگانے کا اعتراف کرلیا۔ ترجمان کے مطابق سلو میٹرنگ اور کورونا کی وجہ سے مسائل کے سبب صارفین کو ایوریج بل بھیجے گئےہیں۔

ترجمان کے مطابق گیس میٹر میں خرابی اورسلومیٹرنگ کی صورت میں اوگرا قوانیں کے مطابق چارجز عائد کئے جاتے ہیں ، ترجمان کا مذید کہنا تھا میٹر کی تبدیلی کے بات 3ماہ کی ریڈنگ ریکارڈ کا حصہ بنایا جاتاہے اور میٹر ریڈنگ میں کمی دیکھ کر ایورج بلز بنایا جاتا ہے۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے اوگرا کی ہدایات کے تحت پی یو جی لاگو کئے جاتا ہے، صارفین اوور بلنگ اور دیگر شکایات کسٹمر سروسز سینٹر پر درج کراسکتے ہیں۔