Monday, September 16, 2024

سندھ بھرمیں سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ، منتقلی اور تبادلے پر پابندی

سندھ بھرمیں سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ، منتقلی اور تبادلے پر پابندی
March 9, 2016
کراچی (92نیوز) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نیب کو بحریہ ٹاون کو الاٹ کردہ زمینوں کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیدیا جبکہ سندھ بھرمیں سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ‘ منتقلی اور تبادلے پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بحریہ ٹاون کو غیرقانونی طور زمینوں کی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی تو نیب حکام نے بتایا کہ بحریہ ٹاون کو کراچی میں چھ ہزار دوسو بیس ایکڑ زمین الاٹ کی گئی۔ دوسروں کی زمینیں بھی غیرقانونی طریقے سے بحریہ ٹاون کو الاٹ کی گئیں۔ نیب حکام نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کےخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شاہ لطیف‘ تیسرٹاون اور گڈاپ میں غیرقانونی الاٹمنٹ کی گئی۔ نیب کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈھائی لاکھ افراد کو زمینوں کی الاٹمنٹ ہو چکی ہے۔ ایسا نہ ہو کسی کا نقصان ہو جائے۔ عدالت نے نیب کو بحریہ ٹاون کو الاٹ کردہ زمینوں کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ، منتقلی اور تبادلے پر بھی پابندی لگا دی۔ عدالت نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو کل تک طلب کر لیا۔