Friday, May 17, 2024

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج رات 10 بجے کھولنے کا فیصلہ

سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج رات 10 بجے کھولنے کا فیصلہ
January 2, 2020
کراچی ( 92 نیوز) ایس ایس جی سی کے سسٹم میں معمولی بہتری کے بعد سندھ  بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 10 بجے سے 8 گھنٹے کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان ایس ایس جی سی  مطابق گیس سسٹم میں معمولی بہتری آنا شروع ہو گئی ہے ، جس کے بعد سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 10 بجے سے کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ صارفین کو آج کی رات 10 بجے صبح 6 بجے تک سی این جی دستیاب ہو گی ، ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک 12 گھنٹے کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کی جائے گی۔ ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق سردی کی شدت کے سبب گیس کے کم  پریشر کا سامنا ہے، پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔