Thursday, March 28, 2024

سندھ بھر کے 20 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ بھی مکمل

سندھ بھر کے 20 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ بھی مکمل
August 24, 2016
حیدرآباد(92نیوز)سندھ بھرکےبیس اضلاع میں بلدیاتی نظام کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا۔لاڑکانہ،بدین خیرپور سمیت اندرون سندھ کےشہروں میں چیئرمین کےانتخابات میں  پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں اندرون سندھ پیپلزپارٹی چھاگئی،لاڑکانہ سمیت مختلف شہروں میں  ضلع چیئرمین کی نشستیں پیپلزپارٹی کےنام رہیں۔ ضلع شہید بینظیرآباد نواب شاہ سےپی پی کےسردار جام تماچی انڑ بلامقابلہ چیئرمین  منتخب ہوئے۔ لاڑکانہ  میں  پیپلز پارٹی کے خان محمد سانگھرو ضلع چیئرمین بن گئےجس پرجیالوں نےخوب جشن منایا۔ بدین میں پیپلز پارٹی کے اصغر ہالیپوٹو 51 ووٹ لےکرضلعی چیئرمین منتخب ہوگئے جس پرکارکن خوشی سےجھوم اٹھے۔ میر پورخاص سےپیپلز پارٹی کے میرانور تالپور بلامقابلہ ضلع چیئرمین  بن گئےجبکہ گھوٹکی سے پی پی کے حاجی خان مہر 83 ووٹ لےکرچیئرمین منتخب ہوئے کامیابی پر  کارکنوں نےبھنگڑےڈالے ۔ خیر پورمیں پیپلز پارٹی کے شہریار وسان 101 وؤٹ لےکر ضلعی چیئرمین  منتخب ہوئےتو ٹنڈوالہ یارمیں  چئیرمین سمیت 5 ٹاؤن کمیٹیز پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔جیت پرجیالوں کی خوشی دیدنی تھی۔ دادوسےپیپلز پارٹی کے محمد اشرف سولنگی، کشمورسے محبوب علی بجارانی اورجیکب آبادسےسردارمحمدپناہ   ضلعی چیئرمین منتخب ہوئے۔ شکارپور میں پیپلزپارٹی کے آغا مسیع الدین بلامقابلہ ضلع چیئرمین بنےتوسانگھڑسے خادم حسین رند ضلعی  چیئرمین منتخب  ہوئے۔ نوشہرو فیروزسےپی پی کے ستارعباسی،مٹیاری سےمخدوم فخرالزماں  اورنوشہرو فیروزسے ستارعباسی  ضلعی چئیرمین منتخب ہوئے۔  قمبر شہدادکوٹ سےپیپلز پارٹی  کے محمد قاسم کھوسو ،ٹنڈومحمدخان میں سید زیشان شاہ ،جامشورو ملک شاہ نواز خان  اورعمر کوٹ سےنورعلی شاہ  ضلع چیئرمین منتخب ہوئے۔ جس پر کارکنوں نےدل کھول کرجشن منایا۔ دوسری طرف حیدرآباد اور کراچی میں ایم کیو ایم اپنے مضبوط گڑھ میں کامیابی سے ہمکنار ہوگئی ہے ۔