Friday, April 19, 2024

سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں اور عملے کی مشکلات میں اضافہ

سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں اور عملے کی مشکلات میں اضافہ
May 29, 2020
کراچی (92 نیوز) کورونا وائرس نے سندھ بھر کی مختلف جیلوں میں قیدیوں اور عملے کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا، سینٹرل جیل کراچی میں تین سو قیدی کورونا کا شکار ہوگئے جس کے بعد جیل انتظامیہ نے مزید سخت اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔ کورونا وائرس نے اسپتالوں،دفاتر،فیکٹریوں اور دیگر تمام محکموں کے ساتھ اب جیلوں میں پہنچ گیا۔ جس کے بعد جیل اسٹاف اور قیدیوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا۔ آٹھ اہلکاراور تین سو قیدیوں میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹڈنٹ حسن سہتو کا کہا ہے کہ جیل میں روزانہ کی بنیادوں پر قیدیوں کی اسکریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حسن سہتو کا کہنا تھا کہ کرونا کے چند کیسز سامنے آنے کے بعد سے ہی جیل میں قدیوں اور اسٹاف کے لئے بہتر اقدامات کئے گئے جس کی بدولت اب کیسز میں کمی ہوئی ہے سینٹرل جیل کے مرکزی گیٹ سمیت جیل کے گیٹ پر بھی آنےجانے والے تمام افراد کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی سخت ہدایت جاری کی گئی ہیں۔