Thursday, April 25, 2024

سندھ بھر میں کورونا سے نمٹنے کیلئے نرسیں متحرک ہوگئیں

سندھ بھر میں کورونا سے نمٹنے کیلئے نرسیں متحرک ہوگئیں
November 14, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ بھرمیں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہونے پر نرسوں نے ایک بار پھر کورونا وائرس سے مقابلہ کی تیاریاں شروع کردی ہیں، ڈائریکٹرنرسنگ اور چیئرمین نرسز ایسوسی ایشن نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ کراچی سمیت سندھ میں کوروانا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ روزانہ بڑی تعداد میں نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ نرسوں نے ایک بار پھر بھرپور تیاریاں کرلی ہیں۔ ڈائریکٹرسندھ نرسنگ ایگزامنیشن بورڈ خیرالنساء اکبر نے نرسوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود بھی تمام تر احتیاط اختیار کریں۔ دوسری جانب سندھ ینگ نرسز فیڈریشن کے چیئرمین عزیر رستم نے کہا کہ نرسیں نئے عزم کے ساتھ مریضوں کی خدمت پر توجہ دیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں میں آنے والے مریضوں، تیمارداروں اور طبی عملے کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔