Friday, May 17, 2024

سندھ بھر میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کر دی ، او پی ڈیز بند کر دی گئیں

سندھ بھر میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کر دی ، او پی ڈیز بند کر دی گئیں
January 28, 2019
کراچی (92 نیوز ) کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کرتے ہوئے او پی ڈیز بن کر دیں ۔ آؤٹ ڈور بند ہونے سے سندھ  بھر میں  مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب  احتجاج کرنے والے  ڈاکٹرز نے تنخواہوں  اور دیگر مراعات کو دوسرے صوبوں کے برابر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سندھ میں سرکاری اسپتالوں کے ینگ ڈاکٹروں نے ہڑتا ل کی تو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی حمایت کردی۔ سندھ کے سب سے بڑے سرکاری روتھ فاؤ سول اسپتال میں  ہڑتال کی گی۔ ڈاکٹروں کامطالبہ ہےکہ تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں،ہیلتھ الاؤنس اور رسک الاؤنس بھی دیاجائے۔ ینگ ڈاکٹروں نے سندھ حکومت کومتبنہ کیاکہ مطالبہ پورا نہیں کیاگیا تو اگلے مرحلے میں اوپی ڈی کےساتھ وارڈ کابھی بائیکاٹ کریں گے۔ ینگ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ان کی تنخواہیں دیگرصوبوں کے ڈاکٹروں کے مقابلے میں کم ہیں ،تنخواہیں اور الاؤنس دیگرصوبوں کے برابرکیاجائے۔ سکھر میں بھی  مطالبات کی منظوری کیلئے ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سراپا احتجاج ہیں  ،  ڈاکٹرز نے شہر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا  جس کے باعث مریض مشکلات سے دوچار  ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ادھر حیدر آباد کے سول اسپتال کی او پی ڈی  کو بھی مریضوں کے لئے بند کر دیا گیا  جس سے مریض خوار ہو کر رہ گئے ۔ ڈاکٹروں اور حکومتوں کی ضد میں کئی مریض ایڑیاں رگڑتے ہوئے  موت کی وادی میں جا چکے ہیں مگر نام نہاد مسیحاؤں اور حکمرانوں  کے مابین معاملات  کبھی طے نہ پا سکے ۔