Thursday, April 18, 2024

سندھ بھر میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں اسپتالوں کا بائیکاٹ کر دیا

سندھ بھر میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں اسپتالوں کا بائیکاٹ کر دیا
January 20, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں اسپتالوں کا بائیکاٹ کر دیا۔ سول، لیاری، نیوکراچی سمیت تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں۔ ملازمین نے سول اسپتال کے احاطے میں نعرے درج ہوئے پلے کارڈ اٹھائے اور بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔  سندھ ، پیرامیڈیکل اسٹاف ، مطالبات ، حق ، اسپتالوں ، بائیکاٹ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے ملازمین کو ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ ریکوری لیٹر کو فوری منسوخ کرکے سروس اسٹرکچر بحالی سمیت 30 فیصد پر ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مطالبات کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا جبکہ دوسری جانب احتجاج کے دوران اوپی ڈی کی تالابندی کی گئی جس سے سول اسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔