Saturday, May 11, 2024

سندھ بھر میں نجی اسکول کل سے کھولنے کا اعلان

سندھ بھر میں نجی اسکول کل سے کھولنے کا اعلان
August 22, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ بھر میں نجی اسکول کل سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

صدر آل پاکستان پرائویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے اسکولزایس او پیز کے تحت کھولے جائیں گے۔ طلبا کے آئینی تعلیمی حق کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ گرفتاریاں اپنی اولادوں کا آئینی تعلیمی حق لینے سے نہیں روک سکتیں۔ اسکولز کو زبردستی بند کیا گیا تو آؤٹ ڈور کلاسز ہوں گی۔