Friday, April 26, 2024

سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا

سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا
December 1, 2015
کراچی (92نیوز)سیکیورٹی خدشات اور امن عامہ کےپیش نظرچہلم حضرت امام حسین  کےموقع پر سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی کااطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا پابندی تین دسمبر رات بارہ بجے تک برقرار رہے گی۔ تفصیلات کےمطابق چہلم  حضرت امام حسین کے موقع پر محکمہ داخلہ سندھ  نے نقص امن کے خطرے کے پیش نظر  کراچی میں  موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی پابندی دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت لگائی گئی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق  چہلم امام حسین  کے موقع پرسندھ بھر میں لگائی جانے والی پابندی یکم دسمبر رات  بارہ بجے سے 3 دسمبر رات 12 بجے تک  برقرار رہے گی۔ دوسری جانب چہلم کے دو روز بعد ہی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے  جس کے باعث شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔