Friday, March 29, 2024

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، شہری گھروں میں بند، راشن بھی ختم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، شہری گھروں میں بند، راشن بھی ختم
March 31, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث شہری گھروں میں بند ہوکررہ گئے، روزگار بھی گیا اور راشن بھی ختم ہوگیا، ایسے میں کئی غریب بھوک سے بلبلا اٹھے۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کو ایک ہفتے سے زائد ہوگیا، مزدور اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کا روزگار ختم ہوگیا، راشن کی تقسیم میں اقرباء پروری کے الزامات سامنے آئے تو سعید غنی نے انوکھی منطق پیش کردی۔ یہ ہم نہیں وزیرتعلیم سندھ خود کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ابھی راشن کی تقسیم شروع ہی نہیں کی، سعید غنی کی بات کو درست سمجھ لیں تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایک ہفتے بعد بھی راشن تقسیم نہیں کیا گیا تو یہ آخر کب ہوگا۔ سعید غنی نے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں کہا ہم نے ابھی امداد تقسیم نہیں کی ابھی جو بھی کررہے ہیں فلاحی ادارے ہی کررہے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے ملک بھر میں شہری پریشان ہیں،ایک طرف روزگار ختم ہوگیا تو دوسری طرف انہیں اشیائے خورونوش بھی مہنگی مل رہی ہیں، فلاحی اداروں کی طرف سے ریلیف کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں مگر حکومت کہیں نظرنہیں آرہی۔