Friday, May 10, 2024

سندھ بھر میں عید میلاد النبیﷺ پر ڈبل سواری پر پابندی

سندھ بھر میں عید میلاد النبیﷺ پر ڈبل سواری پر پابندی
October 11, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ بھر میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامہ کے مطابق 19 اکتوبر کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔