Thursday, April 25, 2024

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے بعد 12 گھنٹے کیلئے کھول دیئے گئے

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے بعد 12 گھنٹے کیلئے کھول دیئے گئے
February 9, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے بعد بارہ گھنٹے کے لیے کھول دیئے گئے، سی این جی اسٹیشنز، رات 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق کراچی سمیت صوبہ بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں، سندھ بھر میں ایک ہفتے بعد سی این جی اسٹیشنز بارہ گھنٹوں کے لیئے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی بند ہونے کے باعث شہریوں اور بالخصوص ٹرانسپوٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، گیس پریشر کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر آئندہ کے شیڈول کا فیصلہ کیا جائے گا۔