Wednesday, May 8, 2024

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج بند رہیں گے

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج بند رہیں گے
February 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج بند رہیں گے ۔ سوئی سدرن نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ، ترجمان کے مطابق سندھ میں  سی این جی اسٹیشنز 6 اور 8 فروری کو بھی بند رکھے جائیں گے  اور بندش کا دورانیہ 24 گھنٹے  ہوگا۔ دوسری جانب علی الصبح ہی سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بندش کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ گیا جب سڑکوں س پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہونے لگی ۔ شہریوں نے رکشوں کا رخ کیا تو وہاں سے  بھی منہ مانگے داموں کا تقاضہ کیا گیا  جو معمول سے  کہیں بڑھ کر تھا۔ سی این جی کی بندش سے  اسکول جانے والے طلبہ اور دفاتر جانے والے افراد بری طرح  متاثر  ہو رہے ہیں  جب کہ رکشہ اور وین ڈرائیور بھی  نالاں نظر آرہے ہیں ۔