Friday, April 19, 2024

سندھ بھر میں اسکول دو روز کیلئے بند

سندھ بھر میں اسکول دو روز کیلئے بند
February 27, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں کرونا وائرس کا پہلا مریض رپورٹ ہونے کے بعد سندھ بھر میں اسکول 2روزکیلئےبند کر دیے گئے ۔ صوبائی حکومت نے معاملے پر وفاق سے رابطہ کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کر دیا ،  مراد علی شاہ نے چینی سفیر سے  بھی رابطہ کرکے مدد مانگ لی۔ ادھربلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے پندرہ مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پاک ایران بارڈر بھی بدستور بند ہے ۔ چین سے شرو ع ہونے والے کرونا وائرس نے تقریباً پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، دنیا بھر میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2800 ، متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ، جارجیا مقدونیہ اور برازیل میں بھی خطرناک وائرس کے کیس سامنے آگئے ۔ ادھر ایران نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اندرون ملک سفر پر پابندی عائد کر دی۔